رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:44

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔ڈائیریکٹر اسپا جاوید اقبال کے مطابق 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہونے والا چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر اسپا جاوید اقبال نے مزید کہا کہپاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا،چاند گرہن شب 2 بجکر42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا،چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔دوسری جانب سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں