ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:45

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے کیدوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ،کیلے،انڈوں،گوشت سمیت 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،انڈے کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران مٹن ،بیف، تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 پیسے کمی ہوئی تاہم چاول،گھی ،چائے ،نمک ،مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں