رائو انواراور ڈی ایس پی قمرجائے وقوعہ پر مقابلے کے وقت موجود نہیں تھے،موبائل سی ڈی آر ایکسپرٹ

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:48

رائو انواراور ڈی ایس پی قمرجائے وقوعہ پر مقابلے کے وقت موجود نہیں تھے،موبائل سی ڈی آر ایکسپرٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) موبائل سی ڈی آر ایکسپرٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی وقوعہ سے عدم موجودگی کا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائو انوار جائے وقوعہ پر مقابلے کے وقت موجود نہیں تھے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے کے تفتیشی افسرعابد قائم خانی بھی گواہوں کے ہمراہ پیش ہوئے۔موبائل سی ڈی آر ایکسپرٹ حنیف انسپکٹر سمیت4گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے جب کہ ایک گواہ کو استغاثہ کی جانب سے گیواپ کردیاگیا۔موبائل سی ڈی آرایکسپرٹ انسپکٹر نے بیان دیا کیا کہ مقابلے کے وقت رائو انوار سمیت 9 سے 10 افراد وقوعہ پر موجود نہیں تھے، جیوفینسنگ رپورٹ کے مطابق یہ افسران مقابلہ ختم ہونے کے بعدپہنچے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر کے مطابق مقابلے کا وقت 3 بجے سی3 بجکر 20منٹ کا ہے اور ان افسران کی لوکیشن جائے وقوعہ کے موبائل ٹاور پر بعد کی آئی ہے۔ایس ایس پی رائو انوار جائے وقوعہ پرمقابلے کے وقت موجود نہیں تھے جب کہ ڈی ایس پی قمر کی3بجکر8منٹ کی لوکیشن رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کی ہے اور جائے وقوعہ پرپہنچنے کاوقت ساڑھی3بجے کاہے۔دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی گواہوں کے بیانات پرجرح مکمل کر لی گئی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت7 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں