کوفہ کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری پر حکومت پر شدید تنقید

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 29 نومبر 2020 12:59

کوفہ کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گرفتاری پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’’ کوفہ کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی‘‘ ۔
اس کے ساتھ انہوں نے فری قاسم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس علی قاسم گیلانی اور پی پی کارکنان کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کا جلسہ روکنے کے لیے پولیس نے شہر میں پیپلز پارٹی اور دیگر پی ڈی ایم رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اب سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مزید پیپلز پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری ملتان میں پی پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے پی ڈی ایم کے دیگر رہنماوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈ ی ایم نے اجازت نہ ملنے کے باوجود 30 نومبر کو ملتان میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ملتان جلسے کی میزبانی پیپلزپارٹی کررہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو کورونا پابندیوں کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے صاحب زادے علی قاسم گیلانی کی 30 دن تک نظر بندی کے احکامات جاری ہو گئے۔ یہ احکامات ڈپٹی کمشنر نے 16 ایم پی او کے تحت جاری کیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں