پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا

نئی ائيرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ فضائی کمپنی کی ایئرسیال کے وائس چیئرین عمرمیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 نومبر 2020 19:52

پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا، نئی ائيرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نئی فضائی کمپنی کا زبردست آغاز کیا ہے۔

جس سے پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ نئی ایئرلائن ایئر سیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا ہے۔ 
 
پاکستان میں نئی فضائی کمپنی کا تعلق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی ہے۔

(جاری ہے)

نئی ایئرلائن سیال کا پہلا طیارہ امریکا سے منگوایا گیا ہے۔

یہ طیارہ آج اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا طیارہ وصول کیا۔ فضائی کمپنی کے مزید 2 طیارے اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ ایئرلائن تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔ 

کراچی ایئرپورٹ پر فضائی کمپنی کی ایئرسیال کے وائس چیئرین عمرمیر نے فضائی کمپنی شروع کرنے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ سیال ائیرلائن کا افتتاح جلد کيا جائےگا۔ ائيرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرےگی۔انتظامیہ سال نو کے موقعے پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں