عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل،وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20جنوری تک جواب طلب

منگل 1 دسمبر 2020 14:37

عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل،وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20جنوری تک جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کی سزا کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20جنوری تک جواب طلب کرلیاہے ۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو از سر نو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے 20 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اپیل پر ہمیں نوٹس نہیں ملا۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اخبارات کے ذریعے عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے 12 سال قید کی سزا سنائے جانے کا علم ہوا۔ سزا کے حوالے سے تاحال کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے اہم ملکی راز دوسرے ملک کی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کے جرم میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو سزا سنائی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں