بختاوربھٹو نے والد کے ہمراہ اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی

تقریبا 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں

منگل 1 دسمبر 2020 14:37

بختاوربھٹو نے والد کے ہمراہ اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہے۔ فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکائونٹ پربختاور بھٹو زرداری کی جانب سے تقریبا 30 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں ان کے ہمسفر محمود چوہدری ان کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی ویڈیو میں ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔انسٹا پر شیئر کی گئی بختاور کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ لگ رہا ہے کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے منگیتر محمود چوہدری نہایت کوش نظر آ رہے ہیں۔

جہاں بختاور بھٹو زرداری منگنی کے بعد اپنے فالوورس کے ساتھ تصویریں شیئر کر رہی ہیں وہیں ان کے منگیتر محمود چوہدری بھی بختاور کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر منگنی سے متعلق تصوریں شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔ بختاور نے اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر خود دی تھی۔ اور منگنی کے روز انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا یہ ہیں اصل محمود چوہدری۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں