کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

منگل 1 دسمبر 2020 23:40

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) کلری،ماڑی پور،سچل،پاک کالونی اور لانڈھی کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اورپولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے،آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود لیاری نیاآباد ماما ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گزشتہ روز زخمی ہونے والا 55سالہ عبدالستار ولد محمد حسین پیر اور منگل کی درمیانی شب سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ایس ایچ اوذوالفقار باوجوہ کے مطابق مقتول عبدالستار اپنے دوست حینف پٹنی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان حنیف پٹنی کو قتل کرنے کی نیت سے آئے تھے لیکن ملزمان کی گولی مقتول کو لگ گئی پولیس نے حنیف پٹنی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے روڈ عباسی ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سادہ لباس میں پولیس کانسٹیبل پرفائرنگ کردی اورفرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی پولیس کانسٹیبل کی شناخت32سالہ عظیم منورولد منورعلی کے نام سے کرلی گئی زخمی پولیس کانسٹیبل درخشاں تھانے میں تعینات تھا اوران دنوں چھٹیوں پرتھا،پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل لیاری آگرآتاج کالونی میں رہائش پذیرتھا اور10 روز قبل ہی ماڑیپورگریکس میں شفت ہوا تھا اورایک ہفتے قبل ہی اس کی شادی بھی ہوئی ہے انھوں نے مزید بتایا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل ہاکس بے روڈ پرواقعی عباسی ہوٹل سے کھانا پارسل کرکے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ کے قریب کھڑی اپنی موٹر سائیکل کے قریب پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل پر سوارہیلمٹ پہنے تنہا ملزم نے پولیس کانسٹیبل پر اندھا دھند فائرنگ کردی اورفرارہو گیا،اہلکار کو پیٹ ، ہاتھ اور ران میں 3 گولیاں لگی ہیں اورپولیس کو جائے وقوع سے 30 پستول کے تین خول بھی ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے انھوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار پرفائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھا کر کے واقعے کی تفتیش مختلف پہلووّں پر شروع کردی ہے،جبکہ آئی جی سندھ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونیکے واقعہ پر ایس ایس پی سٹی سے تمام تر ضروری پولیس کاروائی اور اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

سچل تھانے کی حدود سپرہائی وے جیوانی ہائٹس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ زیب حسن ولد حسن احمد زخمی ہوا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا ،جو کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی ہے،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پاک کالونی تھانے کی حدودپرانا گولیمار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ فرحان ولد نبی بخش زخمی ہوگیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ لانڈھی داؤد چالی میں گھرمیں پرارسرار فائرنگ کے واقعے میں 26سالہ عامر خان زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں