شناختی کارڈ میں مذہب کے متعلق وضاحتی کالم شامل کرنے سے متعلق درخواست پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

بدھ 2 دسمبر 2020 16:47

شناختی کارڈ میں مذہب کے متعلق وضاحتی کالم شامل کرنے سے متعلق درخواست پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں قومی شناختی کارڈ میں مذہب کے متعلق وضاحتی کالم شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے 17 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شناختی کارڈ میں مذہب کے متعلق وضاحتی کالم شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست شہری ہری لعل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے 17 دسمبر تک جواب طلب کرلیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کالم میں یہ لکھنا ہے میں غیر مسلم ہوں کیونکہ میں مسلمان نہیں ہوں میں بدھسٹ، عیسائی اور ہندو ہوں، اس لئے میں مسلمان نہیں ہوں، کا کالم بنایا ہے پاکستان کے آئین 262 آرٹیکل میں مذہب کے متعلق واضح ہدایات ہیں ہے آئین کے مطابق ایسے وضاحتی کالم کی ضرورت نہیں ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے، نادرا کے وکیل نے بتایا کہء اس لئے مذہب کے متعلق اس طرح وضاحت مانگی گئی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی سیدھا سیدھا لکھوا دیں آپ کا مذہب کیا ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس طرح تو مسلمانوں کا بھی لکھنا پڑے گا کہ میں بدھسٹ، عیسائی، ہندو نہیں ہوں مسلمان ہوں نادرا کے وکیل نے بتایاکہ اقلیتوں کے متعلق درست معلومات جمع کرنے کے لئے ایسا کالم رکھا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں