سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق درخواست پر درخواست گزار سے جوابی دلائل طلب کرلیے

سرکاری نوکریاں حکومت سندھ کی جاگیر نہیں، کراچی میں رہنے والے تمام صوبوں کے لوگوں سرکاری نوکریوں کے لئے حق بنتا ہے ،خواجہ اظہار کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2020 16:47

سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق درخواست پر درخواست گزار سے جوابی دلائل طلب کرلیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق درخواست پر درخواست گزار سے جوابی دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کی جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف آئینی درخواست سماعت ہوئی عدالت درخواست گزار سے جوابی دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، دوران سماعت سندھ حکومت کے وکیل بیرسٹر شہر یار مہر نے موقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیٹی نے چار اضلاع کی جامع رپورٹ تیار کی ہے اور جعلی ڈومیسائل کی نشاندہی پر ان کے اعتراضات سنے جا رہے ہیں۔

دوران سماعت نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ سرکاری نوکریاں حکومت سندھ کی جاگیر نہیں، کراچی میں رہنے والے تمام صوبوں کے لوگوں سرکاری نوکریوں کے لئے حق بنتا ہے اب کراچی کے نوجوان صرف فوڈ پانڈا ڈلیوررکے لئے رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما نے اعلان کیا کہ اب مزید آئینی پٹیشنز بھی دائر کی جائینگی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ نے بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سرکاری افسران کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں انھی افسران جعلی ڈومیسائل جاری کئے ہیں وہ خود کو کیسے غلط ثابت کرینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں