سندھ حکومت اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ ہے،سعید غنی

مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں،وزیر تعلیم سندھ

بدھ 2 دسمبر 2020 18:23

سندھ حکومت اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ ہے،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں. ہم اسٹیل مل کے ان تمام مزدوروں کو جن کو بے روزگار کیا جارہا ہے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے کیمپ آفس میں اسٹیل مل سے نکالے جانے والے ملازمین کے رہنماں سے ملاقات کے دوران کیا.

ملاقات میں برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کے عہدیداران شامل تھی. اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں تمام مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کی درخواست پر گزشتہ رات کو ریلوے ٹریک پر دھرنا ختم کیا.

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات وفاقی حکومت کو بھی پہنچائیں گی. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو احتجاج ان کا حق ہی.

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے روزگار چھیننا نہیں ہی. انہوں نے سپریم کونسل کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ جلد ہی سندھ حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کررہی ہی. اس موقع پر سپریم کونسل کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی حکومت سے بھرپور تعاون کی امید ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کو روزگار اور تحفظ فراہم کیا ہی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں