وفاقی حکومت نے عوام اور سلیکٹرز دونوں کو ماموں بنایا،سید ناصر حسین شاہ

موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان کا سامنا ہے،وزیراطلاعات سندھ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:30

وفاقی حکومت نے عوام اور سلیکٹرز دونوں کو ماموں بنایا،سید ناصر حسین شاہ
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام اور سلیکٹرز دونوں کو ماموں بنایا بلکہ میڈیا بھی انہیں زیادہ اہمیت دے کر ماموں بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پریس کلب کی ایک تاریخی حیثیت ہے اور لاہور کے صحافیوں کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہیں، موجودہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان کا سامنا ہے۔

کیا کرو نا صرف اپوزیشن کے اجتماع سے پھیلتا ہے پی ٹی آئی کے اجتماع سے نہیں پھیلتا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا اور نیب کا کوئی گٹھ جوڑ ہے جو انہیں صرف اپوزیشن نظر آتی ہے ،وفاقی وزراء اور حکومت اپنی غلط پالیسیوں پر سے نظریں ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ناموں کو عہدوں سے یہ کہہ کرہٹا یا گیا کہ کا ر کر دگی ٹھیک نہیں ہے اور دوسری جگہ لگا دیا گیا کیا یہ اسی طرح ادارے تباہ کرتے رہیں گے۔

جب شفاف اور آزادانہ الیکشن ہونگے تو فیصلہ عوام خود کر لیں گے، اداروں کو متنازعہ وفاقی حکومت نے بنایا، پیپلز پارٹی کے لیے سب سے اہم پاکستان، عوام اور اس کے ادارے ہیں، ملک کے مسائل کا حل بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ وزیر اطلا عا ت سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری احتیاط کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں ہیں کہ عوام کو جلسے میں بلایا جائے تو ان کی شرکت یقینی ہوں اسی لیے آصفہ بھٹو نے ان کی نمائندگی کی ۔

ملتان کے جلسے میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ عوام وفاقی حکومت سے تنگ ہیں، لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ لاہور کے جلسے میں جتنی زیادہ رکاوٹ ڈالی جائے گی اتنے ہی لو گ جوش و خروش سے شرکت کریں گے پیپلز پارٹی قو م پرستی کی بات نہیں کرتی اسی لئی بینظیر چاروں صوبوں کی زنجیرکا نعرہ لگایا جاتا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں