وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے

کئی روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ٹوئٹ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

(جاری ہے)

کئی روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ مہلک وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں