ایف بی آر کے ایس آراو پرعمل درآمد نہ ہونے کے باعث کمرشل امپورٹرز کو مالی مشکلات کا سامنا

ایس آر او2020 کے تحت جلد شیڈول جاری کیا جائے،چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کی کسٹم حکام سے اپیل

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:40

ایف بی آر کے ایس آراو پرعمل درآمد نہ ہونے کے باعث کمرشل امپورٹرز کو مالی مشکلات کا سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم ای)کے چیئرمین مرزا ندیم بیگ نے ایف بی آر کی جانب سے کیمیکلزوڈائز کے خام مال کوپارٹ 2( خام مال) میں ڈالنے سے متعلق ایس آر او جاری کیے جانے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کسٹم سے جلد از جلد شیڈول کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کمرشل امپورٹرز کو سیکشن 81 تحت جمع کروائے گئے پے آرڈرز ریفنڈز ہوسکیں۔

ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایس آر او1240(I)2020 جاری کیا تھا جس کے تحت کمرشل امپورٹرز کے لیے 5.5فیصد انکم ٹیکس کی بجائے انکم ٹیکس کی سابقہ 2 فیصد شرح بحال کردی گئی تھی تاہم ایس آر او پرعمل درآمد نہ ہونے اور ریفنڈ شیڈول اب تک جاری نہ ہونے سے کمرشل امپورٹرز کا سرمایہ پے آرڈرز کی شکل میں پھنس کر رہ گیا ہے اور انہیں شدید مالی مشکلات کا سامناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا اناملیزکمیٹی نے کمرشل امپورٹرز کو سیکشن81کے تحت 3.5فیصد کا پے آرڈر جمع کروانے کی ہدایت کی تھی اور یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ جب فیصلہ آئے گا تو پے آرڈرز واپس کردیے جائیں گے۔مرزا ندیم بیگ نے کہاکہ شیڈول جاری نہ ہونے سے کمرشل امپورٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ یہ نہیں بتایا جارہا کہ پے آرڈر کیسے ریفنڈز ہونگی انہوں نے کسٹم حکام سے درخواست کی کہ ایس آر او1240(I)2020 کے تحت شیڈول جاری کیا جائے تاکہ کمرشل امپورٹرز کو سیکشن81کے تحت جمع کروائے گئے فیصد کے پے آرڈرز ریفنڈز مل سکیں اور کمرشل امپورٹرز مالی بحران سے نکل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں