عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی

احتساب عدالت نے فوری طور پر کورونا مریض کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:18

عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2020ء) عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔سماعت میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش ہوئے۔استغاثہ کی جانب سے کورونا پازیٹو مریض کو عدالت میں بطور گواہ پیش کیا گیا ۔

کورونا مریض ہونے کے انتظار کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ عدالت نے فوری طور پر کورونا مریض کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔اسی طرح گذشتہ روز کراچی میں ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جہاں تنخواہ روکنے پر کورونا کے سیریس مریض نے انوکھا انتقام لے لیا،بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں آج ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے افسر سے ایسا بدلہ لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا،بتایا گیا کہ کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

پہلے انہوں نے افسر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تاہم کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہاتھ ملانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے اپنے افسر کو پیچھے سے گلے لگایا اور گال پر بوسہ بھی دے دیا،ملازم نے یکے بعد دیگرے کئی بوسے دیے۔شہزاد انور نے جمیل فاروقی سے ملنے کے بعد اپنے کورونا مریض ہونے کا انکشاف کیا اور انتقام لینے کے لئے یہ عمل کیا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ میں نے دفتر میں آگاہ کیا کہ میں کورونا کا شکار ہو چکا ہوں لہذا دفتر آکر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

افسر کے انکشافات پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔آفس میں کورونا مریض کی موجودگی کے انکشاف پر تمام لوگ کام چھوڑ کر دفتر سے باہر نکل گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں