بظاہر معصوم دکھنے والی 3 بہنیں منشیات فروش نکلیں

تینوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش ہیں ،اس سے قبل بھی جیل بھی جا چکی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:22

بظاہر معصوم دکھنے والی 3 بہنیں منشیات فروش نکلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) سکراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین سگی بہنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنسی اطلاعات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری کے علاقے میں کاروائی کی گئی،کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار بینوں کے قبضہ سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات فروش خواتین شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرتی تھی۔ تینوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور جیل بھی جا چکی ہیں۔خواتین کے موبائل فون سے گھروں کے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ ۔دوسری این اے ایف سندھ نے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ پولیس اسٹیشن کلفٹن نے خفیہ اطلاع پر بدرالدین یارڈ (پی آئی سی ٹی) کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اسمگلنگ کو کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی،ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان نے انتہائی مہارت سے رولنگ مل مشین میں ایک سو پانچ کلو 50 گرام افیم چھپا کر بیرون ملک کینڈا اسمگل کرنا چاہتے تھے،جس کو اے این ایف اہلکاروں نے پیشہ ورانہ صلاحیت استعمال کرتے ہوئے ناکام بنایا اور ایک ملزم شاہدمحمد عمر ولد غلام محی الدین کو گرفتارکرلیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائرز 2 خواتین اسمگلر کوگرفتارکرکے 11 کلو 100 گرام چرس برآمدکرلی۔ موچکو پولیس کے مطابق اہلکار لکی چورنگی ناکہ پر موبائل اسٹاف اور لیڈی سرچر کے ہمراہ چیکنگ کر رہے تھے کہ حب چوکی کی طرف سے آنے والے رکشہ نمبر D-17-03300 کو روکا ڈرائیور نے اپنا نام سمیر ولد طاہر حسین بتا یا،لیڈی سرچر نے رکشے میں سوار خاتون بس بی بی دختر عبدالستار کے لیڈیز ہینڈ بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے 05 پیکٹ چرس وزنی 5 کلو 200 گرام برآمد ہوئی،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں