گورنرسندھ عمران اسماعیل کا گوادر پورٹ کا دورہ ، مستقبل کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:45

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا گوادر پورٹ کا دورہ ، مستقبل کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کمانڈر ویسٹ پاک بحریہ نے گورنرسندھ کو گوادر پورٹ کی آپریشنل تیاری ، مستقبل کے جاری منصوبوں اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ گوادر پورٹ کی آپریشنل تیاری اور مستقبل کے منصوبے خوش آئند ہیں پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی شب و روز محنت رنگ لانا شروع ہوچکی ہے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین اور ان کا وڑن لائق ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے اور سی پیک سے گوادر پورٹ کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے یقیناگوادر پورٹ معاشی ترقی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد گوادر اور کراچی پورٹس کا کلیدی کردار ہوگااور قومی معیشت میں یہ دونوں پورٹس اقتصادی انجن ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں