خیبرپختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر کورونا کے باعث شہید ہو گئیں

پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں کورونا وارڈز میں زیر علاج تھیں جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 دسمبر 2020 11:30

خیبرپختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر کورونا کے باعث شہید ہو گئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2020ء) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی زندگی کی بازی ہار گئیں۔پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں کورونا وارڈز میں زیر علاج تھیں جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی نے 2020 میں خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں آئی بی پی کے خلاف نوکری سے اسفعی دیا اور کبیر میڈیکل کالج 2005 میں بطور ہیڈ آف گائینی ڈپارٹمنٹ جوائن کیا تھا اور اس کے علاوہ وہ نصیر ٹیچنگ اسپتال میں نوکری کر رہی تھیں۔

صوبائی ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے پرائیویٹ میں کئی دنوں سے داخل تھیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کورونا کے وار جاری ہیں۔ : کورونا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں شدت اختیار کر لی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران آج سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں