بلاول بھٹو زرداری کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 جنوری 2021 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا، بلاول 18 جنوری کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے، 19 جنوری کو عمر کوٹ کا دورہ کریں گے، اس کے بعد پی ڈی ایم کے 23 جنوری کے سرگودھا جلسے میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ اٰئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پٴْر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی پی چیئرمین 18 جنوری کے عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے بعد جلسہ کریں گے، اور 19 جنوری کو عمر کوٹ میں علی مردان شاہ کی برسی میں شرکت کریں گے، بلاول بھٹو کا 19 جنوری کو اسلام آباد جانے کا کوئی شیڈول نہیں۔دوسری طرف 19 جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، جس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں