خالد مقبول صدیقی”را“ کا ایجنٹ ہے، کراچی کا سودا کردیا، مصطفی کمال

کرپٹ ایم کیو ایم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی،ان کوپتاہے حکومت سے الگ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اب ڈرامے بازی نہیں چلےگی۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء کا احتجاجی ریلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 جنوری 2021 19:22

خالد مقبول صدیقی”را“ کا ایجنٹ ہے، کراچی کا سودا کردیا، مصطفی کمال
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری 2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی”را“ کا ایجنٹ ہے، کراچی کا سودا کردیا، کرپٹ ایم کیوایم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، ان کوپتا ہے حکومت سے الگ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اب ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی دونوں جماعتیں آج وفاق میں بیٹھی ہیں، ایم کیوایم حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی طاقت رکھتی ہے، لیکن کرپٹ ایم کیوایم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، خالد مقبول را کا ایجنٹ ہے انہوں نے کراچی کا سودا کردیا ہے، ایم کیوایم کے لیڈرخود کو بچانے کیلئے حکومت میں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے لوگ حکومت سے الگ ہوئے تو گرفتار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی والو! اب ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے متنازع مردم شماری پر یوٹرن لیں۔ فیصلہ کرلیاکہ ہم مردم شماری کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی تباہی میں پیپلزپارٹی برابر کی شریک ہے۔ کراچی کی خدمت نہیں کی تو لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں گے، پیپلزپارٹی کو جعلی مردم شماری ٹھیک سوٹ کرتی ہے، پیپلزپارٹی کبھی اس کو صحیح کرانے کی کوشش نہیں کرے گی ، کیونکہ مردم شماری ٹھیک ہوئی تو پیپلزپارٹی کی حکومٹ ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ سپریم کورٹ مردم شماری کے معاملے پر سوموٹوایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی مردم شماری کو منظور کرنے کے عمل کو نامنظورکرتی ہے۔ یہ جو راگ دے رہے ہیں ہم مردم شماری جلد کرادیں گے تم نہیں کراسکتے۔ ان کے وزیر اجلاسوں میں صرف اختلافی نوٹ لکھتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں