اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

پیر 18 جنوری 2021 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان اور عائزہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔سرمد سلطان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کے بعد ماہرہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ماہرہ خان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر سے زیادہ مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتی ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی زندگی کے خاص لمحات سے بھی آگاہ کرتی نظر آتی ہیں۔ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرتی بھی نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے یہ سنگ میل بہت ہی کم عرصے میں عبور کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں