مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کا سراغ لگا لیا گیا

پہلے سے گرفتار عبداللہ لاڑک کا ڈی این اے میچ کر گیا، ملزم اور بچی حویلی میں ایک ساتھ کام کرتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جنوری 2021 11:41

مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کا سراغ لگا لیا گیا
خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 18 جنوری2021ء) مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پہلے سے گرفتار عبداللہ لاڑک کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں 7 سال کی معصوم بچی مونیکا لارک سے زیادتی و قتل کیس میں ڈی این اے رپورٹ آ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ میں ایک گرفتار ملزم عبداللہ لاڑک کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ لاڑک اور بچی مونیکا ایک ہی حویلی میں کام کرتے تھے۔پولیس نے کیس میں شک کی بنیاد پر 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں   عبداللہ بھی شامل تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں مونیکا لاڑک قتل کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مونیکا لاڑک واقعے پر چیف جسٹس کے ازخودنوٹس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی اور ایس ایس پی خیرپور سعود مسعود سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ مونیکا قتل کیس کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔چیف جسٹس سے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور نے چیمبر میں ملاقات کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا 124 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ خیرپور میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔تھا پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے حادل شاہ پور میں 7 سالہ بچی دو روز سے لاپتہ تھی، بچی کی لاش کیلوں کے کھیت سے برآمدکی گئی ، 7 سالہ متاثرہ بچی کی لاش اہل علاقہ کو کھیتوں سے ملی ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بچی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کیلوں کے کھیت میں پھینک دی۔ مونیکا قتل کیس کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد پولیس نے کچھ مقامی لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کو ڈی این اے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں