آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کے طلباءاور معروف گلوکاروں نے میوزیکل شو ”ساو¿نڈ اسپرٹ “ میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا،میوزیکل پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا

آرٹس کونسل ہر اُس فرد کو خوش آمدید کہتا ہے جو میوزک انڈسٹری میں کچھ کردکھانے کا عزم رکھتا ہے ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

پیر 18 جنوری 2021 13:18

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کے طلباءاور معروف گلوکاروں نے میوزیکل شو ”ساو¿نڈ اسپرٹ “ میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا،میوزیکل پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) ہمارے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم نہیں ملتے جہاں وہ میوزک بنائیں اور اپنی صلاحتیں دکھائیں،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”ساو¿نڈ اسپرٹ“ میوزیکل پروگرام کے انعقاد کا مقصد اس شہر کے میوزک لورز کو موقع فراہم کرنا ہے ،آرٹس کونسل صرف اپنی اکیڈمی کے طلباءکو پروموٹ نہیں کرر ہا بلکہ یہ پلیٹ فارم ہر اُس فرد کے لئے ہے جو دنیائے موسیقی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزیکل پروگرام ”ساو¿نڈ اسپرٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ایک مشترکہ کامیابی ہے جس پر کافی دنوں سے کام کیا جارہا رتھا ،اس ایونٹ میں زیادہ تر آرٹس کونسل کی میوزک اکیڈمی کے طلباءہیں جن کے ساتھ شہر کے معروف گلوکار مل کر پرفارم کر رہے ہیں ،اُنہوں نے مزید کہا کہ ”ساو¿نڈ اسپرٹ“ کی پرفارمنسز مشرق اور مغرب کی موسیقی کے حسین امتزاج پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)


صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید یہ کہا کہ آرٹس کونسل ہر اُس فرد کو خوش آمدید کہتا ہے جو کسی بھی طور پر میوزک سے وابستہ ہے ۔ان کا کہتا تھا کہ آرٹس کونسل موسیقی کے فروغ کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا ۔اس موقع پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباءنے اپنی فیکیلٹی کے ساتھ پر فارم کیا جس کے ڈائریکٹر آفاق عدنان ہیں جبکہ پروگرام کے کریٹیو ہیڈ احسن باری تھے ۔

میوزیکل پروگرام کو چار چاند معروف گلوکاروں نتاشا بیگ،شالوم زاویر،عزیز قاضی ،اوج بینڈ،ACMAبینڈ اور رسل ڈیسوزا کی شاندار پرفارمنس نے لگائے ۔ پروگرام کے اختتام پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباءنے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر گرینڈ پرفارمنس دی جس سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں