پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، شازیہ مری

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ڈرتی ہے، اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی نااہل حکومت ثابت ہوگی،رہنما پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ جلد عوام کو ان حکمرنوں سے نجات دلائیں گے،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 18 جنوری 2021 19:08

پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، شازیہ مری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔عوام کو ان حکمرنوں سے نجات دلائیں گے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ڈرتی ہے، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی نااہل حکومت ثابت ہوگی۔

پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ عطا مری نے اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ لوگوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی نااہل حکومت ثابت ہوگی۔ اب تو وزیر اعظم نے بھی مان لیا کہ ان کے پاس ٹیم نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کی ڈرامے بازی سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس سے عوام کو نقصان ہوگا۔

حکومت عوام کے لیے ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت صرف عمران خان کو سہولیات دینے کے لیے ہے۔ خان صاحب کا بنی گالا کا گھر ریگیولرائیز کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ بی آرٹی پشاور 41 ارب سے شروع ہوا اور اب بھی نامکمل ہے۔ یہ منصوبہ کورٹ میں جاتا ہے تو ان کے لئے مسئلہ ہوگا۔شازیہ مری نے کہا کہ روز چار چار وزرا ساتھ بیٹھ کر پی ڈی ایم کو چور چور کہتے ہیں۔ کتنے ادارے تباہ کئے گئے۔

اسٹیل مل سمیت کئی اداروں سے ہزروں لوگ بیروزگار ہوئے۔ پی ٹی وی اور پی آئی اے کا جو حال انہوں نے کیا وہ قابل مذمت ہے۔ ملائیشیا میں جو ہوا اب تو ہنسی بھی نہیں آتی۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ کہتے ہیں بہتر خارجہ پالیسی کی وجہ سے جہاز تو قبضے میں لیا گیا پر مسافر چھوڑ دیئے گئے۔ سب پچھلی حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے۔ خان صاحب نے نوے دن میں حالات بہتر کرنے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی نالائقیوں پر بھی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ ابھی پی ڈی ایم، ڈی چوک نہیں پہنچی پر وہاں روز مظاہرے ہوتے ہیں۔ کبھی ہیلتھ ورکرز تو کبھی کوئی اور ایک شخص نے تو یہ تک کہہ دیا کہ میں اپنا انگوٹھا کاٹ دوں کیونکہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انہوںنے کہا کہ سندھ کو سات سو ایم ایم سی ڈی گیس مل رہی ہے، دعوی 1700 کا کررہے ہیں۔

سوئی سدرن کا ریکارڈ بتارہا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ سانگھڑ نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سترہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ صنعتیں ویران ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے۔ پارلیمنٹ کو یہ مانتے نہیں ہیں۔ سندھ کے تین بڑے اسپتال آرڈیننس کے ذریعے واپس لے لیے گئے ہیں ۔ پی ایم سی شوکت خانم کے ڈاکٹر کے حوالے کردی ہے۔

اس کو ختم کرکے طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے اندر ان کے کرتوت چھپے ہیں۔ کیس کے فیصلے سے یہ ڈرتے ہیں۔ اسرائیلی اور ہندوستانی لابی ان کو مدد کررہی ہے۔ یہ مشکوک جگہ سے فنڈنگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی چوری کو نہیں پکڑا گیا۔ پاکستان کوکورونا نے کم عمران خان وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ جلد عوام کو ان حکمرنوں سے نجات دلائیں گے۔ ان کی کسی دعوے میں سچائی نہیں۔ یہ روز نئی گالی دیتے ہیں۔ جوسب سے بڑی گلی دے اس کی بڑی واہ واہ ہوتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں