کراچی،مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان اشتہاری قرار

عدالت کا ملزم عادل زمان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم

منگل 19 جنوری 2021 13:52

کراچی،مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم عادل زمان اشتہاری قرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔منگل کو جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ عدالت نے مرکزی عاطف زمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی۔ ملزم عاطف زمان پر 30جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم عادل زمان احاظ عدالت سے بآسانی فرار ہوگیا تھا، جس کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو ان کے بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں