24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 17 مریضوں کی اموات ہو ئی،سید مراد علی شاہ

ہلاکتوں کی تعداد 3830 تک پہنچ گئی ہے اور 11208 نمونے ٹیسٹ کیے جانے پر 778 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 19 جنوری 2021 23:10

24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 17 مریضوں کی اموات ہو ئی،سید مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 17 مریضوں کی اموات ہو ئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3830 تک پہنچ گئی ہے اور 11208 نمونے ٹیسٹ کیے جانے پر 778 نئے کیسز سامنے آئے۔ منگل کو وزیراعلی ہاؤس سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی ہلاکتوں کی تعداد 3830 ہوگئی جو شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 11208 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 778 کیسز کا پتہ چلا ہے جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7 فیصد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2598871 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 237308 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 215101 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے صحتیاب ہونے والے 870 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 18377 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 17407 گھروں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 958 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 869 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں سے 88 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا۔ بیان کے مطابق 778 نئے کیسوں میں سے 597 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 290 ، ضلع جنوبی 195 ، ضلع وسطی 68 ، ضلع کورنگی 17 ، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی 12 شامل ہیں۔ حیدرآباد 41 ، میرپورخاص 20 ، جیکب آباد 12 ، شہید بینظیر آباد اور دادو7، سانگھڑ 6، سکھر اور جامشورو 5، بدین 4، ٹنڈو محمد خان ، ٹھٹھہ اور گھوٹکی 3، کشمور ، شکارپور اور سجاول 2، لاڑکانہ ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں