بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے،پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں، مرتضی وہاب

جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

جمعرات 21 جنوری 2021 14:41

بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے،پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں، مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ترجمان سندھ حکومت و مشیرقانون مرتضی وہاب نے کہاہے کہ بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے،پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں