حکومت نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ممالک سے 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض لیا

جمعرات 21 جنوری 2021 17:40

حکومت نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ممالک سے 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) حکومت نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ممالک سے 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض اور امداد کی مد میں حاصل کیے، اس مدت میں 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بیرونی قرض کی مد میں واپس کیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران حکومت نے کتنا قرض لیا۔ امداد کتنی ملی واجب الادا کتنا قرض واپس کیا۔ اقتصادی امور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 6 ماہ میں 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملے جبکہ 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا گیا۔ مالی سال کے لیے 12 ارب 23 کروڑ ڈالر کے تخمینے میں سے 46 فیصد فنڈز بیرون ملک سے حاصل ہوئے۔جولائی تا دسمبر1 ارب 63 کروڑ ڈالر پروگرام یا بجٹ سپورٹ کیلئے حاصل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی کمرشل قرض حاصل کیا گیا جبکہ 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں وصول ہوئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس دوران چین نے سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو فراہم کیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں