بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مہندی تقریب 27 ، نکاح 29 ، استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا

جمعرات 21 جنوری 2021 22:17

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہورہی ہے، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں