ملک میں ایک بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسرائیل کر تسلیم کرنے کا بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے،شاہدخاقان عباسی
اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرلیں جب تک بیت المقدس کو آزاد نہیں کیا جاتا،ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب
جمعرات 21 جنوری 2021 23:37
(جاری ہے)
ایسی حکومت لائی گئی جس سے پاکستان کمزور ہوا۔
2018کا الیکشن چوری کیا گیا ۔کڑیاں آپس میں ملتی ہیں ۔جب کوئی ملک کمزور ہوتا ہے اس سے کوئی بات بھی منوائی جاسکتی ہے۔بیت المقدس کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ عوام اس بات پر متفق ہے بیت المقدس کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ہم اس نظام کو درست کریں گے ۔اسرائیل نا منظور پورے ملک کی آواز ہی.پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس کے طلبہ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔دنیا اپنے مقاصد کے لیے پشتونوں کو دہشت گرد قرار دیتی ہے ۔مدارس کے طلبہ کو بھی اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔زبان و رنگ و نسل کی بنیاد پر اختلافات کے مخالف ہیں ۔مسلمانوں کی مساجد کا احترام کیا جائے تو دیگر مذاہبِ کی عبادت گاہ کا احترام کیا جائے گا۔یہودیوں کو ہر جگہ سے نکالا گیا لیکن فلسطین پر قبضہ کرلیا۔یہودیوں نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔اسرائیل نے امریکہ کی آشیر باد سے فلسطینوں پر مظالم ڈھائیدنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں پشتون تمام انسانوں کو آدم و حوا کی اولاد سمجھتے ہیں۔پشتون کسی کو اس کے عقیدے رنگ زبان طرز زندگی کی بنیاد پر فاصلہ نہیں رکھتے ۔پشتون دنیا کے تمام مزاہب کا احترام کرتے ہیں ۔یہودی عیسائی بدھ ہندو سکھ ہوں ہم مسلمان ہیں۔بندوق کے زور پرکوئی کسی کا مذہب عقیدہ تبدیل نہیں کرسکتا ۔دو طرفہ بین المزاہب احترام ہی زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ۔تلوار اٹھاکر دوسرے مزاہب سے لڑنے والے مسلمان نہیں۔یورپ میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے یہودیوں پر مظالم نہ کیے ہوں۔یہودیوں پر مظالم کا ذکر قرآن میں بھی ملتا ہے۔یہودیوں کو انگلستان جرمنی پولینڈ اندلس سے نکالا گیا جب سے یہودیوں کی ریاست بنی انہوں نے فلسطینیوں پر ظلم کرنا شروع کردیے ۔یہودیوں نے لاکھوں فلسطینیوں کو بے دخل کیا۔اسرائیل نے امریکا کی شہ پر عرب ملکوں پر حملہ کیا ۔شاہ فیصل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ۔شاہ فیصل نے اسرائیل عرب ملکوں کی قبضہ علاقے خالی رکھنے کی شرط رکھی ۔اسرائیل سے ہماری کوئی ازلی دشمنی نہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین سے آزادی سے مشروط کی جائے ۔فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے بیت المقدس کو آزاد کیا جائے۔فلسطینیوں کی دوبارہ ان کے گھروں میں آبادکاری کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کیا جائے۔انہوں نے کہا ک پشتون دہشت گرد نہیں لیکن خطرناک ہیں اگر ہمارے کلچر اور زمین پر حملہ کیا جائے۔قتل کو بدترین گناہ سمجھتے ہیں۔پشتون بے زبان جانوروں کو بھی نشانہ نہیں بناتا ۔پشتون کو اس کی ماں کی گود سے تربیت دی جاتی ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے۔جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل مخالف ملین مارچ کا انعقاد پاکستان کے بچے بچے نے دل کی آواز ہے ۔اسرائیل یہودیوں کی ناجائز ریاست ہے جو فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے ۔دنیا اس ظلم پر خاموش اور تماشہ دیکھ رہی ہے ۔فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔پاکستان کے آئین کا بھی تقاضہ ہے کہ فلسطین کی حمایت کی جائے ۔ہم کسی عرب ریاست کی تقلید نہیں کریں گے ۔ہماراجینا مرنا فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔عمران خان گومگوں کی پالیسی ترک کرکے واضح موقف اختیار کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور فلسطینیوں کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کے معاملے میں فلسطینیوں کی رضا مندی کے بغیر اسرائیل نامنظور کا ہی نعرہ لگائیں گے ۔حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شوشا چھوڑا ۔حکومت کشمیر پر سودے بازی کرچکی ہے۔عمرانی حکومت میں بھارت وہ کرگزرا جس کی 70 سال میں ہمت نہ ہوئی ۔جمعہ کے جمعہ احتجاج کا اعلان ہوا لیکن احتجاج نہیں کیا گیا۔کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہورہا۔کوئی بعید نہیں پاکستانیوں کے جذبات کا سودا کردیا جائے۔پاکستان کے علاوہ دوسرے ملکوں نے بھی فلسطینیوں کے خون کا سودا کیا ۔فلسطینیوں کو آج بھی پاکستان سے امید ہے۔تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں کی اکثریت اسرائیل سے تعلقات کی مخالف ہے۔کامیاب اور بھرپور احتجاج پر جمعیت علمائے اسلام کی قیاد ت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔آج کا احتجاج اداروں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ۔پی ڈی ایم نے بحث چھیڑ دی کہ پاکستان میں عدلیہ میڈیا اور جمہوریت یا سیاسی جماعتیں آزاد ہیں یا نہیں ۔ہر الیکشن میں کراچی میں ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا جارہا۔سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت میں پاکستان کے لیے محمد علی جناح کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت