سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے سوئس سفیر

پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کی معیشت کورونا کی عالمی وباء کے باوجودبہتری کی جانب گامزن ہے،بینڈکٹ ڈی سیر جٹ

جمعہ 22 جنوری 2021 17:31

سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے سوئس سفیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتاہے یہ بات سوئٹزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے سوئس بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ امتیاز حسین ،پریذیڈینٹ نوید چوہدری،وائس پریڈینٹ محسن نتھانی، ایگزیٹو کمیٹی ممبر آصف اکرام،فرحت ، مجتبیٰ رحیم اورکے ایم اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر سفیربینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا انتہائی اہم ملک ہے جس کے تجارتی اعتبار سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک سے قریبی تعلقات ہیں بینڈکٹ ڈی سیرجٹ نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کی معیشت کورونا کی عالمی وباء کے باوجودبہتری کی جانب گامزن ہے چونکہ اس کی تجارتی پالیسیاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت پر کشش ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے انہوںنے کہاکہ کورونا کی وباء نے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث نہ صرف ہزاروں صنعتیں اور ادارے بند ہوگئے ہیںبلکہ لاکھوں افراد بے روزگار بھی ہوگئے ہیںاس موقع پرسوئس بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں سوئٹزر لینڈ پاکستان میں پہلے ہی کئی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر چکا ہے جبکہ مزید شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے انہوںنے کہاکہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میںجہاں دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ان میں سیاحت،صحت اور تعلیم شعبوں میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیںاس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ بڑھے گی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پا کستان میں متعدد قابل ذکر سوئس کمپنیاںسرمایہ کاری کر چکی ہیں چونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے جس سے سوئس سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیںانہوںنے کہاکہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوںملکوں کی عوام کے باہمی مفاد کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ سوئزلینڈ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا تو اس سے پاکستان میں نئی صنعتیں لگیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں دیگر ممالک کی بانسبت زیادہ جانی نقصان نہیںہوا چونکہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس پر عمل کرنے سے پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کیا گیا اور کم سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں