ڈیوٹی، DLTL میں صنعتکاروں کے اربوں روپے جلد ادا کردیے جائیں گے، وزیر خزانہ حفیظ شیخ
وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی محنت سے ملکی برآمدات میں اضافہ شروع ہوا، صدر پلگمیا دانش خان
جمعہ 22 جنوری 2021 17:38
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چمڑے کی صنعت سے وابستہ ایکسپورٹر ز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ صنعتکار ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے حکومت صنعتی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔پلگمیاکے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سے درپیش مسائل سے متعلق فوری احکامات جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پلگمیا دانش خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کی معاشی حالت پر منفی اثر ات مرتب ہوئے ہیں لہذا برآمداتی شعبے میں ترقی کے لئے DLTL اسکیم کو سال 2025-26 تک بڑھادیا جائے جبکہ کوویڈ کے خاتمے تک فریٹ سبسڈی میں بھی ریلیف مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارایف بی آر کے چیئرمین جاوید غنی کی سربراہی میں خود کار نظام کے تحت سیلز ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی ڈرا بیک میں بہت بہتری آئی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے۔ چیئرمین پلگمیا دانش خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ شروع ہوا ہے جو کہ برآمدکنندگان کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ دانش خان نے کہاکہ وزیر اعظم کے صنعتی فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اسی سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دانش خان کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے صنعتکاروں اور حکومتی معاشی ٹیم کے درمیان مسلسل رابطوں کے باعث معیشت میں بہتری اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس اہلکاروں کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم
کراچی پر ڈکیتوں کا راج ، لاقانونیت ہے، عبوری امیرِ جماعت اسلامی کراچی
اگلے ماہ مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کر دیا جائیگا
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس کی سماعت
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
پولیسنگ کے عمل میں مددگار 15 فورس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آئی جی پولیس سندھ
ں* وزیر اعظم سن لیں کراچی کے عوام کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہیئے۔منعم ظفر خان
دی سٹیزنز فائونڈیشن کے طلباء نے کامیابی کے ساتھ نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،وزیر ..
ذ*سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "کراچی روح کی عظمت" کتاب کی رونمائی تقریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا