چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا سعودی عرب کا دورہ

جمعہ 22 جنوری 2021 18:18

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا سعودی عرب کا دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈررائل سعودی نیول فورسزسے ملاقاتیں کیں۔رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز ریاض آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی نے سر براہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔

سعودی نیول فورسز کے چاق و چوبند دستے نے سر براہ پاک بحریہ کو گا رڈ آف آنر پیش کیا۔امیرالبحر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں سعودی بحری فوج کے جاری آپر یشنز پربریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں امیر البحر نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی حکام نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پا کستان کی جا نب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ علاوہ ازیں رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت میں پاک بحریہ کے کردار کی بھی تعر یف کی گئی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیا ن باہمی تعا ون کو بالعموم اور بحری تعاون کو بالخصوص فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں