پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اداروں کی کارکردگی کا گورنر سندھ کی صدارت میں جائزہ اجلاس

جمعہ 22 جنوری 2021 18:18

پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اداروں کی کارکردگی کا گورنر سندھ کی صدارت میں جائزہ اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبے میں وفاقی سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے موصولہ عوامی شکایات پر فوری اور عملی فیصلے کریں۔ آج گورنر ہائوس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی شکایات کے ازالہ اور خدمت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

گورنر سندھ نے محکموں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر فوکل پرسن کو گورنر ہاؤس کے ساتھ باہمی رابطہ کے تحت کام کرنے کے لئے مقرر کریں ، تاکہ شکایات کو جلد از جلد نمٹانے اور وزیر اعظم کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کے اداروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو میرٹ اور شفافیت پر مبنی خدمات فراہم کریں اور اس ضمن میں ایک عملی اور موثر طریقہ کار ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کو خدمت کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے۔ عمران اسماعیل نے افسران سے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں کسی رکاوٹ کی صورت میں ان سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ موصول ہونے والی شکایات پر بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ3,123,148 افراد نے پی سی پی میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور اب تک 3,001,737 شکایات درج کی گئیں ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2,861,551شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے جبکہ 37 شکایت کنندہ نے رائے کے ذریعے شکایت پر کی جانے والی کاروائی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں