سینیٹر سراج الحق کل حلقہ خواتین کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعہ 22 جنوری 2021 23:17

سینیٹر سراج الحق کل حلقہ خواتین کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل بروزہفتہ 23 جنوری کو جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کی ذمہ داران کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر خواتین کے دعوتی، تنظیمی اور تربیتی امور کا جائزہ پیش کریں گی۔اجتماع میں تمام ناظمات اضلاع، اراکینِ کراچی شوریٰ اور نگراں کراچی شعبہ جات شریک ہوں گی۔سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین پاکستان دردانہ صدیقی خصوصی شرکت کریںگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں