ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل، پی آئی اے کی پرواز پاکستان روانہ نہ ہوسکی

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:31

ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل، پی آئی اے کی پرواز پاکستان روانہ نہ ہوسکی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سعودی شہر ریاض کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کیلئے فضائی آپریشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر معطل کردیا گیا ،معطل فضائی آپریشن کے سبب پی آئی اے کی پروازبھی پاکستان روانہ نہ ہوسکی۔

پی آئی اے کی ریاض سے پشاور جانے والی پرواز کو روک دیا گیا اور اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، مسافروں کو طیارے کے بجائے ایئرپورٹ کے لاونج میں بیٹھایا گیا ہے،روانگی کی منتظر پاکستانی ایئرلائنز میں قومی ایئر کے علاوہ یئربلیو بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مبینہ طورپر سکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں