اداروں کی نجکاری کا عمل ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہے،رضاربانی
حکومت نے اپنے سہولت کاروں کو کنسٹرکشن کے شعبے میں این آر او دیا،عمران اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچارہے ہیں،سابق چیئرمین سینیٹ
ہفتہ جنوری 16:45

(جاری ہے)
رضا ربانی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے کے اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔
محنت کشوں کا مطالبہ ہے کہ اس اضافے کو واپس لیا جائے۔اس سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔جب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کورونا وبا میں موجودہ حکومت نے بڑے سرمایہ داروں اور اپنے حواریوں کو این آر او دیا ہے۔کنسٹرکشن انڈسٹری کو مزید چھ ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔بڑے سرمایہ داروں کو ہر قسم کی سہولت دی جارہی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔یہ عمل آگے چل کر نیشنل سیکورٹی رسک بھی بن سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے معاہدے کا کسی بھی علم نہیں ہے۔نجکاری سے پہلے مشترکہ مفادات کونسل مسئلہ لے جایا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے کیس میں واضح طور پر کہا ہے کہ معاملہ سی سی آئی میں جانا لازمی ہے۔اس وقت جو بھی نجکاری کی جارہی ہے وہ غیر آئینی ہے۔ٹریڈ یونینز کی تمام سرگرمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستان کا محنت کش آج کی حکومت سے پوچھتا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو کس طرح گروی رکھوایا گیا۔پاکستان کا جہاز ملائشیا میں کیسے قبضے میں آیا ۔اس حوالے سے وزیروں اور مینجمنٹ سے کیوں نہیں پوچھا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیل مل میں پانچ ہزار سے زائد مزدوروں کو نکالا گیا ہے ۔دنیا میں کہیں بھی یوٹیلیٹی اداروں کی نجکاری نہیں ہوتی ہے ۔آپ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کی۔آپ اپنے اے ٹی ایم کے اکاؤنٹس میں پیسہ بھیج رہے ہیں۔اس ایشو کو پارلیمان ، سینٹ میں پہلے بھی اٹھایااور آئندہ بھی اٹھائیںگے ۔ہم واضح طور پر اس حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں آئی ایم ایف یا کسی اور ملک کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ جنہوں نے ادارے تباہ کیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اگر کسی سول نے یہ کام کیا ہوتا تو اب تک نیب کی جیل میں ہوتا ۔اس کو ضمانت بھی نہیں ملتی۔ان اداروں میں سیاسی تقرریاں نہیں ہوئی ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) کے عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ واپڈا کے ایک لاکھ تیس ہزار کارکنان سے مذاکرات کیے جائیں اور واپڈا سمیت تمام قومی اداروں سے نج کاری کے عمل کو یکسر ختم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ریور راوی پراجیکٹ آغاز سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
-
پیپلز پارٹی نے ووٹ بیچنے کیلئے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی
-
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایم این ایز سے ووٹ کی خرید و فروخت اور ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دینے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی
-
سینٹ انتخابات ،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر علی گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی
-
پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،نواب ثناء اللہ زہری
-
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ میںمختلف شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی
-
نشترپارک میں ہونے والی جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوم عوام کی آواز بنے گی ، ثروت اعجاز قادری
-
سندھ اسمبلی واقعہ: حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے معافی مانگ لی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کیلئے بہت سی وجوہات ہیں مگر شرم کی عدم موجودگی میں یہ ممکن نہیں، مراد سعید
-
قطر کے سفیر کی زبیدہ جلال سے ملاقات
-
الیکشن کمیشن کی فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کسی افسر کے موجود نہ ہونے سے متعلق بیان کی تردید
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.