حکومت سندھ نے کرپشن زدہ افسران کو دوبارہ نوکریوں پر بحال کردیا ہے ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،خرم شیر زمان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 23 جنوری 2021 17:48

حکومت سندھ نے کرپشن زدہ افسران کو دوبارہ نوکریوں پر بحال کردیا ہے ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میںاربوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران کوسندھ حکومت نے دوبارہ نوکریوں پر بحال کرکے کرپشن کرنے پر لگادیا ہے ۔ پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی جمال صدیقی ،ملک شہزاد اعوان بھی موجود تھے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے نظام کو تباہ کرنے میں کرپٹ بیوروکریسی کا کردار ہے یہاں پر ایماندار افسران بھی ہیں جو اس ملک کی خدمت کرتے ہیں جو کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کررہے ہیں لیکن انہیں سندھ حکومت برداشت نہیں کرتی ہمیشہ انہیں پیچھے رکھا جاتا ہے جس جس نے کام کرنا چاہا اسے سندھ سے نکالا گیا، اپنے من پسند اور تعبیدار لوگوں کو پوسٹنگ دی گئی،سیاستدان کرپٹ ہیں باتیں چلتی ہیں ہم مانتے ہیں لیکن اس کے پیچھے بیوروکریسی ہوتی ہے اس پر کوئی ہاتھ ڈالنے کے لیے کوئی حکومت سامنے نہیں آئی آج سے دو روز قبل شفقت محمود نیدو روز قبل بتایا کہ نئے سول سرونٹ افیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020لاگو کردیا گیا ہے جس سے پلی بارگین کرنے والے افسران بچ نہیں سکتے جو افسران بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں جو افسر پلی بارگین کرکے آئے گا اسے نوکری سے نکال کر اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی سندھ میںاربوں روپے کرپشن کرنے والے افسران سندھ حکومت نے دوبارہ نوکریوں پر بحال کرکے کرپشن پر لگائے ہوئے ہیں پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے پہلی بار سندھ میں کرپشن زدہ افسران گھر جاتے ہوئے نظر آئیں گے کرپشن کرنے والے افسران کو ترقی اور پوسٹنگ نہیں ملنی چاہیے ان کو انکوائری کو منہ دینا پڑے گا پہلے انکوائریاں ہوتی تھی تو سالوں سال ان پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی تھی لیکن اب صرف 105دن میں انکوائری مکمل ہوگی نئے قانون کے تحت کوئی بھی افسر 10سال سے زائد ایک صوبے میں اپنی خدمت سرانجام نہیں دے سکتایہاں تو افسران نے اپنے گھر بنالیے ہیں جانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں روٹیشن پالیسی اس ماہ لاگو کردی جائے گی سندھ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں پورے ملک میں کرپٹ افسران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے جن افسران کے اثاثے آمد سے زائد ہونگے انہیں کرپٹ تصور کیا جائے گا اور اس قانون سے بچ نہیں پائیں گے اس قانون کے بعد سندھ حکومت پر پریشر پڑے گا کہ وہ اپنے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری فنانس حسن نقوی نے اربوں روپے واپس کیے اسے نوکری سے فارغ ہونا ہوگامراد علی شاہ کے نیچے بیٹھی بیوروکریسی کرپٹ ہیمراد علی شاہ کی ٹیکنیکل کرپشن کا ماہر فیاض جتوئی ہے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فیاض جتوئی کی پانچویں پوسٹنگ ہے دوسرا فرخ بشیر ڈائریکٹ آئی جی ہے جس پر ہر قسم کا کیس ہے سندھ کا خزانہ مراد علی شاہ اورانکے ٹولے نے لوٹا وزیراعلیٰ کے اپنے خاندان کے لوگ17سے 22گریڈ پر موجودہیں ان کی تفصیلات سامنے لائیں گے وزیراعلیٰ کے ایجنٹ سی ایم ہاؤس میں موجود ہیں اے ڈی خواجہ جیسے افسر کو سندھ حکومت کو نکالا،اس کی جگہ جمالی جیسے حوالدار آئی جی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

جس نے پینشن میں کرپشن کی اسے اکاؤنٹ افسر لگا دیا گیا۔سندھ میں ہونے والی تمام کرپشن کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کراچی سے کشمیر تک کرپشن کی داستانیں مشہورہیںسندھ کے ہر ادارے میں کرپشن عروج پر ہے، بلاول اور ان کے سینئر وزراء کے منہ پر چپ لگی ہوئی ہیوزیراعلیٰ اس کرپشن میں سب سے اعلیٰ ہیں، ہر قسم کا فنڈ مراد علی شاہ کھا چکے ہیں۔

بلاول زرداری ڈھٹائی سے جلسوں میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں بلاول پوچھے اپنے وزراء سے وہ ارب پتی کیسے بنے وزیر اعظم ان لٹیروں کے خلاد جہاد کررہے ہیں۔ 12 سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی سا زش کرنا چاہتے ہیںجعلی پینشن کے ذریعے کی گئی کرپشن پر تفصیلات جاننے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ گیا، لیکن سیکرٹری فنانس موجود نہیں تھے، پی ایس سے پوچھا اس نے کہا ڈپٹی سیکریٹری کے پاس جائیں، ڈپٹی سیکریٹری نے کہا آپ اسپیشل سیکریٹری کے پاس جائیں، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ آپ دادو یا حیدرآباد جائیں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا نام و نشان اب نہیں رہے گا کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرنا ضروری ہے۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔ سندھ سے بھی پی پی کا نام و نشان مٹ جائے گا میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس ملک کی معیشت کو سہارا دیا، آج صنعتیں بحال ہونا شروع ہوچکی ہیں۔ لیکن سندھ حکومت کی نا اہلی کے سبب آج خیرپور اور اسلام کوٹ کے صنعتی زون بند ہوچکے ہیں۔ کرپشن کے لیے نئے فارمولے لارہے ہیں، پرانے صنعتی زون تباہ کردیے اب نئے لگانے کا ڈرامہ کررہے ہیں ہم سندھ حکومت سے سندھ کے صنعتی زون کی تباہی کا حساب لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں