نادیہ خان کے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر

نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اٴْن کی دوسری شادی ہے

اتوار 24 جنوری 2021 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے شوہر سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ نادیہ خان نے بھی سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نوبیہاتا یہ جوڑا بیحد دلکش نظر آرہا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا ناممکن ہے کہ ہم تصویر لیے بغیر پارٹی سے واپس آجائیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’ہم اپنے حسین لمحوں کو اپنے خوبصورت مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

آخر میں اٴْنہوں نے مداحوں سے اٴْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیصل شیروانی میں کیسے لگتے ہیں نادیہ خان کی اس پوسٹ صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے جبکہ پوسٹ پر محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اٴْنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اٴْن کی دوسری شادی ہے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اٴْن کے تین بچے ہیں، اٴْن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹیکا نام کیان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں