بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبیؐ سے آغاز

اتوار 24 جنوری 2021 20:50

بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبیؐ سے آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد النبیؐ سے ہوا۔ بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیؐ میں فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلاد النبیؐ میں شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی بھی شریک ہوئیں۔ محفل میلاد خصوصی طور پر بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات سے قبل رکھی گئی تھی فریال تالپور کی خصوصی دعوت پر پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کو بلایا گیا نعت خواں نمرہ نوید نے بھی بلاول ہائوس میں نعت خوانی کی۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں