اسپیکرسندھ اسمبلی نے فردوس شمیم نقوی کابطوراپوزیشن لیڈراستعفیٰ منظورکرلیا

پیر 25 جنوری 2021 14:48

اسپیکرسندھ اسمبلی نے فردوس شمیم نقوی کابطوراپوزیشن لیڈراستعفیٰ منظورکرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیاگیاہے، حلیم عادل شیخ نئے اپوزیشن لیڈر متوقع ہیں۔پیرکوسندھ اسمبلی کے اسپیکرآغا سراج درانی نے فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور کیا۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے رکھنے والے فردوس شمیم 2018 سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے 21 جنوری 2021 کو اپنا استعفیٰ آغا سراج درانی کو بھجوایا تھا۔اپنے استعفیٰ میں فرودس شمیم نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو اجلاس کے دوران کردار ادا نہیں کرنا دیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات سے غرض نہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے یا مسلم لیگ نون کی، وہ آواز بلند کریں گے،کراچی میں گیس کی سپلائی درست نہیں۔اس سے قبل،16 جنوری کو رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ سندھ اسمبلی میں انھیں اپوزیشن لیڈر بنانے کی ریکوزیشن بھجوادی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں