اجلاس میں بھی شریک تھا،وزیر اعلی سندھ نے بردباری کا مظاہرہ کیا لیکن علی زیدی نے اجلاس میں غیر مناسب طریقے سے سوال کیا، مرتضی وہاب

کراچی میں ترقیاتی کاموں کو سراہا جا رہا ہے لیکن لگتا ہے علی زیدی کو اچھا نہیں لگتا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی بجٹ سے کام ہو رہا ہے، ترجمان سندھ حکومت

پیر 25 جنوری 2021 14:48

اجلاس میں بھی شریک تھا،وزیر اعلی سندھ نے بردباری کا مظاہرہ کیا لیکن علی زیدی نے اجلاس میں غیر مناسب طریقے سے سوال کیا، مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ترجمان سندھ حکومت اوروزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے قانون مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عملدرآمد اجلاس میں بھی شریک تھا،وزیر اعلی سندھ نے بردباری کا مظاہرہ کیا لیکن علی زیدی نے اجلاس میں غیر مناسب طریقے سے وزیراعلی سے سوال کیا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر سے کہا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں جبکہ مراد علی شاہ کے ساتھ اسد عمر اور امین الحق کا اچھا رویہ سامنے آیا۔

مراد علی شاہ نے اسد عمر سے علی زیدی کے رویہ کی شکایت بھی کی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کو سراہا جا رہا ہے لیکن لگتا ہے علی زیدی کو اچھا نہیں لگتا۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی بجٹ سے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر علی زیدی سمجھتے ہیں دھمکیوں سے وہ کام کراوائیں گے تو یہ اچھا نہیں ہے۔ کراچی سے سب کی امیدیں وابستہ ہیں اس لیے ہر معاملے پر بات خوشگوار انداز میں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں