این اے221تھرپارکر12 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے، پولنگ21فروری کو ہوگی

منگل 26 جنوری 2021 14:05

این اے221تھرپارکر12 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے، پولنگ21فروری کو ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 221 تھرپاکر۔

(جاری ہے)

I کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس 17 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جس میں سے 5 اُمیدوار دستبردارہوگئے ۔اب12 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے این اے 221 تھرپاکر۔I سے انتخاب لڑنے والے 12 اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 21 فروری 2021 بروز اتوار کو ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں