پولیس اور رینجرزکی جانب سے شہر بھر میں دوسرے روز بھی مڈنائٹ آپریشن کیاگیا

منگل 26 جنوری 2021 14:05

پولیس اور رینجرزکی جانب سے شہر بھر میں دوسرے روز بھی مڈنائٹ آپریشن کیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم سے ٹیسٹ سے قبل پولیس کی جانب سے شہر بھر میں دوسرے روز بھی ، سپر ہائی وے کاٹھور اور ملیر کینٹ، راشدی گوٹھ ،عزیز آباد ،جوہر آباد اور یوسف پلازہ کی حدودمیںمڈنائٹ آپریشن کیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مشکوک افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کا عمل شروعکیا اس حوالے سے ترجمان ضلع ملیر کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور اور ملیر کینٹ راشدی گوٹھ میں مشتبہ افراد کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مذکورہ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار اور ضلعی پولیس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم بھی موجود تھی اس دوران بائیو میٹرک سسٹم کے تحت مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔

سب ڈویژن عزیز آباد ڈی ایس پی عزیز آباد ارشد تنولی کی سربراہی میں کومبنگ مارچ کیا گیا جس میں عزیز آباد تھانہ جوہر آباد تھانہ یوسف پلازہ تھانہ کی موبائل پر گشت کیا گیا اس موقع پر جرائم پیشہ افراد عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں