صو با ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ کا معرو ف شا عر اہلبیت ڈاکٹر ریحا ن اعظمی کے انتقا ل پر اظہا ر تعزیت

منگل 26 جنوری 2021 17:09

صو با ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ کا معرو ف شا عر اہلبیت ڈاکٹر ریحا ن اعظمی کے انتقا ل پر اظہا ر تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معروف شاعر اہلبیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغا م میں انہو ں نے کہا ہے کہ آج ہم ڈاکٹر ریحان ا عظمی کی صورت میں ایک مخلص ،قابل اور گرانقدر شخصیت سے محر وم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر ریحان اعظمی مرحوم جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، انکے چلے جانے سے بیباک خوبصورت الفاظوں پر مبنی شاعرانہ لب و لہجہ کا حا مل ایک حسین باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ وہ مرحوم ڈاکٹر ریحان ا عظمی کے لواحقین و حلقہ احباب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حوم کے لوا حقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے اور مر حوم کے درجا ت کو بلند فر ما ئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں