سپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا

منگل 26 جنوری 2021 19:41

سپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آ?ی رہنما حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیاہے،اور سیکرٹری سندھ اسمبلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی پی ٹی آئی ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے حمایت کی جبکہ ٹی ایل پی اور ایم ایم اے اراکین نے حلیم عادل شیخ کی بطور قائد حزب اختلاف حمایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف ہی کے رہنما فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ غیر اطمینان بخش کارکردگی، کراچی میں گیس قلت پر وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف بیان، دیگر اراکین سندھ اسمبلی کی فردوس شمیم نقوی کے رویے کی شکایات پر پی ٹی ا?ئی مرکزی قیادت نے ان سے استعفی طلب کیاتھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں