سندھ ہائیکورٹ، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

بدھ 27 جنوری 2021 16:57

سندھ ہائیکورٹ، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پرنثار کھوڑو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نثار کھوڑو کی تین کیسز میں ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 17 مارچ تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیورٹر نے کہا نثار کھوڑو کیخلاف انکوائری آخری سٹیج پر ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر پیشرفت رپورٹ پیش کر دیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں