کراچی شہر کو سندھ حکومت نظر انداز کرتی آئی ہے، چیف جسٹس اس بات پر نوٹس لیں،خرم شیرزمان

13 سالوں میں کوئی بہتری نہیں ہے، ٹرانسپورٹ کے حالات بھی کراچی میں بدتر ہیں،رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی شہر کو سندھ حکومت نظر انداز کرتی آئی ہے، چیف جسٹس اس بات پر نوٹس لیں، جس دن وزیراعظم حکم کرینگے ہم اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئینگے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں سے ہم عوام کی آواز بن رہے ہیں، صوبہ سندھ کا شہر کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے۔

کراچی شہر کو سندھ حکومت نظر انداز کرتی آئی ہے۔ کراچی کو بنیادی سہولیات پی پی پی فراہم نہیں کرسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 سالوں میں کوئی بہتری نہیں ہے، ٹرانسپورٹ کے حالات بھی کراچی میں بدتر ہیں۔ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کو ڈوبنے کا مقام ہے 13 سالوں میں ایک بس نہیں چلائی۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ کمپنیاں آگے آگئی ہیں من پسند کرائے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر سیویرج بورڈ دن بہ دن سیاسی بن رہا ہے، ان کی گاڑیاں پیپلز پارٹی کے لئے ورک کر رہی ہیں۔

اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے۔ میٹرو پولیٹن سٹی میں پانی ٹینکرز میں پہنچایا جاتا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر کراچی میں صفائی یا نظام بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، ایک سروے کے مطابق 75 ہزار کتے موجود ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو نوکریان نہیں دے رہے، کیا کراچی کے نوجوان چوریاں کریں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس بات پر نوٹس لیں، جس دن وزیراعظم حکم کرینگے ہم اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں