پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

نیب کراچی کی جانب سے نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا

بدھ 27 جنوری 2021 19:08

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔نیب کراچی کی جانب سے نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا۔وکیل کی جانب سے پیشی کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے درخواست دائر کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کو بدھ کو کراچی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے ان کے وکیل لیاقت علی خان نیب آفس میں پیش ہوئے ۔

وکیل نبیل گبول کے مطابق نیب کراچی کو درخواست دیں گے نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائے۔نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ نبیل گبول کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب گبول کو نیب کراچی کی جانب سے سوالنامہ ارسال کیا گیا تھاسوالنامہ موصول ہوچکا ہے ۔

نیب کی جانب سے بھیجا گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا ہے۔ نبیل گبول نے یونیورسٹی میں داخلے اور نوکری کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی،لہذا نیب اپنا کال اپ نوٹس واپس لے ۔واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی دو روز قبل ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں