ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آئوٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ دو روز سے بند، مسافر پریشان

ماضی میں بھی کئی بار ریلوے کا بوسیدہ ٹکٹنگ نظام فیل ہوا لیکن حکام نے سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے، شہری

جمعرات 28 جنوری 2021 12:45

ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آئوٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ دو روز سے بند، مسافر پریشان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ٹرین آپریشن کے بعد ریلوے کا آئی ٹی سسٹم بھی آئوٹ آف آرڈر ہوگیا، ٹکٹوں کی بکنگ دو روز سے بند ہے۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریلوے انتظامیہ خرابی دور کرنے میں ناکام ہوگئی۔آن لائن بکنگ بند ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل ایپلیکشن سے بھی ٹکٹوں کی بکنگ نہ ہوسکی۔کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کو سفر کرنے والے ہزاروں مسافر رل گئے۔

(جاری ہے)

کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ٹکٹ نہ ملنے پر شہری ریلوے حکام پر پھٹ پڑے۔انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کی بکنگ بند ہونے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی تبدیلی اور منسوخی کا عمل بھی بند رہا۔ ریلوے حکام کے مطابق دو روز میں آن لائن سسٹم بند ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے۔دو روز میں ٹکٹیں کینسل اور تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔شہریوں نے کہاکہ ماضی میں بھی کئی بار ریلوے کا بوسیدہ ٹکٹنگ نظام فیل ہوا لیکن حکام نے سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں